ابنا: گل ووئٹ نے ایک سیاہ فام اسٹوڈنٹ کی اس بات کے جواب میں کہ وہ صدر بننا چاہتا ہے، کہا کہ امریکہ کو ایک اور سیاہ فام صدر کی کوئي ضرورت نہیں ہے۔ اوہایو سے تعلق رکھنے والے اس اسکول ٹیچر کو انضباطی کمیٹی نے کارروائی کرتے ہوئے نوکری سے نکال دیا ہے۔ جبکہ گل ووئٹ کا کہنا ہے کہ اس کے بیان کو غلط طور پر پیش کیا گيا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس نے یہ کہا تھا کہ میرا نہیں خیال کہ امریکہ میں اوباما جیسے ایک اور صدر کو رکھنےکی توانائی ہو گی۔ گل ووئٹ اپنے خلاف اس کارروائی پر مقامی عدالت میں قانونی چارہ جوئي کا ارادہ رکھتا ہے۔ اوہایو کی وزارت تعلیم اس امر کا جائزہ لے رہی ہے کہ گل ووئٹ کو تدریس کے بجائے کون سا کام دیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ دو ہزار بارہ میں بھی ایک اسٹوڈنٹ کو احمق کہنے پر گل ووئٹ کے خلاف شکایت کی گئي تھی لیکن اس نے اس کا انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بعض طلبہ اس کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔
.......
/169